پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے ملازمین 4ماہ کی تنخواہوں سے محروم

October 28, 2020

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کا نیا پی سی ون تاحال منظور نہ ہونے کے باعث پروگرام کے ملازمین 4ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں، پی سی ون کی مدت 30جون 2020 کے ختم ہوئی ہے ۔ اس پروگرام کا پی سی ون 30 جون 2020 سے ختم ہو چکا ہے، انتظامیہ کی جانب سے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے ذریعے نیا پی سی ون پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کو جمع کروا یا گیا لیکن تاحال اس کی منظوری نہیں ہو رہی ۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایڈز کنٹرول پروگرام کا توسیعی پی سی ون جلد منظور ہو جائے گا اور ملازمین کو تنخواہیں بھی جلد ادا کر دی جائیں گی ۔