رشوت لیکر غیرقانونی تعمیرات کرانیوالے ٹی ایم اے کے5افسرگرفتار

October 29, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) رشوت لے کرراولپنڈی کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کرانے والے ٹی ایم اےراول ٹاؤن کے پانچ افسروں کوگرفتارکرلیاگیا۔تھانہ انٹی کرپشن راولپنڈی ریجن میں2017میں اس وقت کے سرکل آفیسرہیڈکوارٹرزراولپنڈی امجد شہزاد نے ٹی ایم اے راول ٹاؤن کے افسروں کے خلاف اظہرشریف کی درخواست پرایف آئی آردرج کی تھی جس کے مطابق ٹی ایم اے کے بدعنوان افسران نے مختلف افرادسے بھاری رشوت لے کرراولپنڈی کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کرائیں۔ اس ایف آئی آرکی انکوائری کی روشنی میں مجازاتھارٹی نے ملزموں کی گرفتاری کاحکم دیاجس پر ڈپٹی ڈائریکٹرانوسٹی گیشن امجدشہزادکی نگرانی میں انوسٹی گیشن افسر اورسرکل افسرہیڈکوارٹرزراولپنڈی ذوالفقار بازید نے بدھ کو ٹی ایم اے راول ٹاؤن کے سابق ٹی اوپی طارق عزیز، اے ایم اوپی ملک توصیف احمد،محمداسلم سپرنٹنڈنٹ ،اعجازرضا بلڈنگ انسپکٹر، صوفی خالدمحمودسابق بلڈنگ انسپکٹرکوگرفتارکرلیا۔