خاتم الانبیاءرحمت اللعا لمینؐ سے محبت کا اظہار ایمان کا حصہ ہے،شیعہ علماء کونسل

October 29, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی)شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے ولاد ت باسعادت سرور کائنات کے سلسلے میں عید میلادالنبی کے مشترکہ جلوس اور پروگرام منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتم الانبیاءرحمت اللعا لمین سے محبت کا اظہار ایمان کا حصہ ہے۔محرم الحرام اور صفر المظفرمیں اتحاد بین المسلمین کے مثالی اظہار کے بعدعید میلادالنبی کے موقع پر اتحاد امت کے مثالی اور عملی اظہارسے انتشار پھیلانے والے عناصر کو مایوسی ہوگی۔ عید میلادالنبی مسلمانوں کی مشترکہ میراث اور پیغمبر اکرم سے محبت کا اظہار کا دن ہے ۔ 12 سے 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منائیں گے۔