سیکرٹری ہائوسنگ جنوبی پنجاب کا ایم ڈی اے کا دورہ

October 29, 2020

ملتان (سٹا ف رپورٹر) سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاپ لیاقت علی چھٹہ نے کہا کہ جنوبی سیکرٹریٹ میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کیا جائے، اُنہوں نے ان خیالات کا اظہار ایم ڈی اے کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈی جی ایم ڈی اے آغا محمد علی بھی موجود تھے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے ڈی جی ایم ڈی اے سے ایم ڈی اے بارے مختلف امور پر بریفنگ لی ۔لیاقت علی چھٹہ نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ خطے کے مسائل حل کرنے میں مفید مددگار ثابت ہوگا۔