مقبوضہ کشمیر: محبوبہ مفتی کی جماعت کا دفتر سیل، کارکن گرفتار

October 29, 2020


مقبوضہ کشمیر میں سیاسی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا دفتر سیل کرکے کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا، محبوبہ مفتی کا کہنا ہے ڈیموگرافکس تبدیل کرنے کی کوششوں کے خلاف ملکر آواز اٹھاتے رہیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ کشمیر محبوبہ مفتی نےکہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں قابض انتظامیہ نے پی ڈی پی کے دفتر کو سیل کردیا ہے۔ اور پرامن مظاہرے کی تیاری کرنے والوں کو گرفتا کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جموں میں اسی طرح کے مظاہرے کی اجازت کیوں دی گئی۔ اور اب یہاں پابندیوں کا کیاجواز ہے۔ کیا یہ بھارت کی جانب سے دنیا بھر میں دکھائے جانے والی نام نہاد 'نارملسی' کی تعریف ہے۔

انہوں نےکہا کہ بھارتی حکومت کسی بھی مخالفت کو کچلنےکے لیے بے چین رہتی ہے۔ لیکن جب ایل اے سی پر چین سے لڑنے کی بات آتی ہے تو تمام بھارتی ہتھکنڈے غائب ہوجاتے ہیں۔