فرانسیسی صدر نے اربوں مسلمانوں کے جذبات کی توہین کی‘ ناصر عباس

October 30, 2020

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ فرانسیسی صدر نے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کی توہین کی ہے۔ فرانس کی مصنوعات کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کی جائے۔ آزادی اظہار کے نام پر امت مسلمہ کے مقدسات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب ہولو کاسٹ پر بات کرنے کی اجازت نہیں۔ ہفتہ عشق رسولؐ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ 4نومبر کو اسلام آباد میں رحمت اللعالمین وحدت کانفرنس توانا آواز ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی حقوق کا حصول گلگت بلتستان کے عوام کا حق ہے۔ پشاور دھماکے میں ملوث عناصر انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔