عیدمیلادالنبی ؐ کے سلسلہ میں مشعل بردار جلوس،آج خصوصی محافل ہونگی

October 30, 2020

لاہور (وقائع نگار خصوصی ،خبرنگار،خصوصی رپورٹر) عیدمیلادالنبی ؐکے سلسلہ میں مرکزی میلاد کمیٹی دارالعلوم حزب الاحناف کے زیراہتمام داتا دربار سے ریگل چو ک تک مشعل بردار جلوس نہایت عقیدت واحترام سے نکالا گیا۔تنظیم اتحاد امت پاکستان کے زیر اہتمام آج چاروں صوبوں میں احادیث میلاد النبی کے موضوع پر خطبہ جمعہ پڑھایا جائے گا ۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں جشن عید میلاد النبی ؐکی مناسبت سے ایک خصوصی محفل ہوئی ۔ جشن عیدمیلادالنبی ؐ سپورٹس فیسٹول کا افتتاح آج ہوگا۔