بہترین اقدامات سے شرح اموات 85 فی صد کم ہوئی، ٹرمپ

October 31, 2020

امریکی صدر ٹرمپ نے ڈاکٹروں پر کورونا سے اموات کا اعلان کر کے زیادہ پیسے کمانے کا جھوٹا الزام تھونپ دیا۔ انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر غلط اعداد و شمار بتا رہےہیں کیونکہ کورونا سے موت کے اعلان پر انہیں زیادہ ڈالر ملتے ہیں۔

امریکی ریاست وسکانسن میں ریلی سے خطاب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے بہترین اقدامات کئے، جس کی وجہ سے شرح اموات 85 فی صد کم ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ کم کر دیں تو کیسز بھی کم ہو جائیں گے مگر ہم یہ نہیں چاہتے۔

دوسری جانب جوبائیڈن نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر اور نرسیں جانیں لینے نہیں جانیں بچانے کے لیے دن رات ایک کررہے ہیں، ٹرمپ ان پر حملے نہ کریں۔