گستاخانہ خاکے، دنیا کے مختلف ممالک میں احتجاج

October 31, 2020


فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی تشہیر اور فرانسیسی صدر کے بیان کے خلاف لندن، روم، کوپن ہیگن، استنبول، طرابلس، فلسطین کے مغربی کنارے، لبنان، انڈونیشیا اور صومالیہ میں مظاہرے، احتجاج اور ریلیاں نکالی گئیں۔

بھارت کے شہروں ممبئی، علی گڑھ اور بھوپال میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جبکہ افغانستان کے شہر ہرات میں بھی شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین نے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔

حال ہی میں بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں مذہبی جماعت کی جانب سے ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی تھی جس میں 40 ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے۔