آمدن سے زائد اخراجات کرنے والوں کی نشاندہی ہوچکی، ایف بی آر

October 31, 2020


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی ہے۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق ٹیکس گزار سالانہ ٹیکس گوشوارے 8 دسمبر سے قبل جمع کرائیں، اس کے بعد تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق ٹیکس سال 2020ء کے لئے نیا آسان ریٹرن فارم متعارف کرایا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گزار وزرڈ بیسڈ آسان ویب انٹر فیس کے ذریعے گوشوارے جمع کراسکتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ایسے افراد کی نشاندہی کی جاچکی ہے کہ جو قابل ٹیکس آمدنی ہونے کے باوجود گوشوارے جمع نہیں کرارہے ہیں۔

ایف بی آر نے مزید کہا کہ ایسے افراد کی نشاندہی کی جاچکی ہے، جن کے اخراجات زائد ہیں مگر انہوں نے آمدن کم ظاہر کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایف بی آر کے ڈیٹا بیس میں ایسے تمام افراد کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات موجود ہیں۔

ایف بی آر نے یہ بھی کہا کہ انکم ٹیکس گوشوارے فائل کرنا ہر اس شخص پر لازم ہے، جس کی سالانہ آمدن 6 لاکھ یا اس سے زائد ہے۔