دہشتگردی خطرات ، خیبر پختونخوا حکومت کا پی ڈی ایم سے پشاور جلسہ ملتوی کرنیکا مطالبہ

November 01, 2020

پشاور(نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرہ کے پیش نظر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے پشاور جلسہ ملتوی کرنیکا مطالبہ کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر ماسوائے احتساب تمام ایشوز پر مذاکرات کی پیشکش کردی ہے۔

گزشتہ روزوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات کے بعد صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حال ہی میں پشاور میں دہشت گردی کا بہت بڑا افسوس ناک واقعہ ہوا ہےجس میں مدرسہ کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔

پی ڈی ایم کو دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر پشاور جلسے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔