ویلفیئر بورڈ ریفرنس احتساب عدالت کا نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم

November 01, 2020

پشاور(نیوز رپورٹر) احتساب عدالت کے جج شاہد خان نے سابق سیکر ٹری ورکر ویلفیئر بورڈکے ایک ریفرنس میں نامزد تین ملزمان کو حکم عدولی پر گرفتار کرنے اور عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ فاضل عدالت نے سابق سیکرٹری ورکر ویلفیئربورڈ طارق اعوان کی ایک ریفرنس پر سماعت شروع کی تو اس دوران ریفرنس میں نامزد تین ملزمان مسعود شاہ ، افتخار رحیم اور ریاض حسین عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کے بعد عدالت نے تینوں ملزمان کے خلاف بلا ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کرتے ہوئے انہیں 17نومبر تک عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے جبکہ کیس پر سماعت ملتوی کردی گئی ۔