مسجد الحرام میں عشاء کی نماز کے دوران بارش

November 03, 2020

مکہ مکرمہ(شاہدنعیم) مکہ مکرمہ میں پیر کی شام بارش ہوئی ہے۔ مسجد الحرام میں عمرہ زائرین نے عشا کی نماز بار ش کے دوران ادا کی۔ مکہ مکرمہ اور اس کے مضافات اورمشاعر مقدسہ( منی ، عرفات اور مزدلفہ ) میں بھی بارش کی اطلاعات ہیں۔ ان علاقوں میں مطلع آبر آلود ہے۔ مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی کہ منگل کو تبوک، مدینہ اور مکہ میں پہلے گرد آلود ہوائیں چلیں گی اور پھر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔