امریکا: پہلی ووٹنگ کےنتائج، جوبائیڈن کامیاب

November 03, 2020

امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے ایک گاؤں میں صدارتی انتخابات کیلئے سب سے پہلے ووٹنگ اور نتائج کا اعلان ہو گیا۔

یاس گاؤں سے ڈیمو کریٹک امیدوار جو بائیڈن متفقہ طور پر تمام 5 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

کینیڈا کی سرحد کے قریب جنگل میں موجود چھوٹے گاؤں ڈکس ول ناچ سے صدارتی انتخابات کے لیے سب سے پہلے ووٹنگ کا آغاز ہوا اور ووٹنگ کے کچھ دیر بعد ہی نتائج کا بھی اعلان کر دیا گیا۔

ڈکس ول ناچ کی آبادی 12 افراد پر مشتمل ہے، 1960ء سے اس گاؤں کے رہائشی امریکا میں سب سے پہلے اپناووٹ کاسٹ کرتے ہیں۔

امریکا کے دیگر حصوں میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 یا 5 بجے شروع ہو گی۔