پنجاب میں صحت کارڈ کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ

November 06, 2020

پنجاب حکومت نے صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار مرحلہ وار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سرکاری ملازمین، مدارس کے طلبہ، اساتذہ، صحافیوں اور دیگر طبقات کو بھی صحت انصاف کارڈ دیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اوکاڑہ اور دیپال پور کے اچانک دوروں کے بعد دو افسروں کو او ایس ڈی بنا دیا جبکہ ایک کی کارکردگی پر ناراضی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت 31 جنوری تک صوبے کے 4 کروڑ سے زیادہ شہریوں کو مفت طبی سہولتیں فراہم کرے گی۔ صحت پلس کارڈ کے ذریعے ہر خاندان دس لاکھ روپے تک مفت علاج کراسکے گا۔

پہلے مرحلے کے دوران مالا کنڈ ڈویژن کے 6 اضلاع میں 70 لاکھ افراد کو سہولت میسر ہوگئی ہے۔