ہاکس بے کے قریب حادثہ، 3 افراد جاں بحق

November 06, 2020

کراچی کے علاقے ہاکس بے کے قریب موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت خلیل، نیاز اورعظیم کے نام سے ہوئی۔ جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد ایک ہی موٹرسائیکل پر تھے، جاں بحق افراد ماڑی پور اور سہراب گوٹھ کے رہائشی تھے۔ حادثے کے حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔