بھتیجی کا انتقال: خورشید شاہ کو پیرول پر رہا کرنے کا حکم

November 07, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کی بھتیجی کے انتقال کے باعث ان کی پیرول پر رہائی کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے پیرول پر رہائی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

خورشید شاہ کو 7 نومبر سے 11 نومبر تک پیرول پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خورشید شاہ کی پیرول پر رہائی کے دوران سکھر پولیس ان کی نگرانی کرے گی۔

خورشید شاہ کے پیرول پر رہائی کے لیے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے سندھ حکومت کو درخواست دی تھی۔

خورشید شاہ رات 11 بجے اپنی بھتیجی کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔