میر شکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج جاری

November 07, 2020

پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری اور ان کی عدم رہائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی

کراچی میں جاری احتجاجی کیمپ میں ممتاز مذہبی اسکالر شاہ فیروز الدین، سرپرست اعلیٰ انٹیلکچول تنظیم محمد اسلم، سینئر صحافی شکیل یامین کانگا، رانا یوسف، دارا ظفر سمیت دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کو کسی جرم اور ثبوت کے بغیر قید میں رکھا گیا، انہیں رہا کیا جائے۔

لاہور

لاہور کے ڈیوس روڈ پر جاری احتجاج میں سینئر صحافی ظہیر انجم، اعجاز شاہ، محمد شفیق، شمسی محمود بلوچ، فاروق اعوان، بابا اکرم، الحاج ریاست شاہ، شاہد افضل سمیت دیگر نے شرکت کی۔

پشاور

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف پشاور جنگ آفس کے باہر بھی احتجاج کیا گیا۔

کوئٹہ

کوئٹہ میں میڈیا ورکرز اور صحافیوں نے احتجاج کیا اور میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

ملتان

ملتان میں سینئر صحافی ظفر آہیر، نثار اعوان، ملک شہادت، رؤف مان، ندیم شاہ، احتشام الحق سمیت دیگر نے میر شکیل الرحمٰن کی عدم رہائی کے خلاف احتجاج کیا۔

دوسری جانب میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے حق میں سکھر، نواب شاہ، بہاولپور میں بھی احتجاج کیا گیا۔