وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر داخلہ کی میاں افتخار سے معذرت

November 09, 2020

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے رہنما اے این پی میاں افتخار سے معذرت کرلی۔

اعجاز شاہ کے متنازع بیان پر اے این پی نے وزیر کے استعفے تک اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔

اعجاز شاہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے ساتھ باچا خان مرکز پہنچے۔

جرگے کے بعد اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے پختون روایات کے تحت معذرت قبول کرنے کا اعلان کیا۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے معذرت قبول کرنے پر اے این پی کا شکریہ ادا کیا۔