جدہ میں قبرستان پر حملہ قابل مذمت ہے، پاکستان

November 11, 2020

پاکستان نے جدہ میں قبرستان پر حملے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قبرستان میں ہونے والے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

انھوں نے کہ ہم حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایسے پر تشدد حملے اور انتہا پسندی قابل مذمت ہے۔ پاکستانی حکومت اور عوام سعودی عرب سے اظہاریکجہتی کرتےہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کی جانب سے اپنی سلامتی کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔