ہمارا الیکشن الائنس نہیں ہم مہنگائی کیخلاف ہیں، یوسف رضا گیلانی

November 12, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہمارا الیکشن الائنس نہیں ہم مہنگائی کے خلاف ہیں۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئین کا مقصد ہے ہر ادارہ اپنی حدود میں کام کرے، اپوزیشن بھی قوم کا اثاثہ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلا تھا، پیپلز پارٹی کسی مصلحت کی شکار نہیں ہے، پیپلز پارٹی سب سے زیادہ قربانیاں دینے والی جماعت ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمارے جلسے حکومت کو کمزور کر چکے ہیں، پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہے، وفاقی وزرا کو گلگت بلتستان میں انتخابی مہم نہیں چلانی چاہیے۔