سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتا ہوں۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آصف زرداری اور مجھ پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم دونوں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہیں۔
وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدالت کو بتایا ہے کہ بزنس آف رولز کے تحت سمری منظور کی۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
سنتھیا رچی کا یوسف رضا گیلانی کو 12 کروڑ ہرجانے کا نوٹس
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ وکلاء کو عدالت میں جانے سے روکتی ہے۔
انہوں نےیہ بھی کہا کہ قانون کے تحت عدالت میں جانے کی اجازت ہوتی ہے، جن وکلاء کے کیس ہوتے ہیں ان کو بھی جانے نہیں دیا جاتا۔