کراچی میں شادی ہالز بند کرنے کا حکومتی اعلان مسترد

November 15, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے شادی ہالوں کی یونین کے سربراہ رانا رئیس احمد نے کہا ہے کہ شادی ہال اور بینکوٹ بند کرنا لاکھوں لاکھوں افراد کا معاشی قتل ہے،این سی او سی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، اور تمام شادی ہال کھولنے کا اعلان کیا۔ یہ رانا رئیس احمد نے ہفتے کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومتی سطح پر بھی رابطہ کیا لیکن کسی نے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا، میں اعلان کرتا ہوں شادی ہال ہرگز بند نہیں کرینگے، جلسے جلوس شاپنگ مال پر کوئی پابندی نہیں ،اور شادی کی تقریب سے کروبا پھیل رہا ہے جبکہ شادی ہالوں سو فیصد ایس او پی پر عمل کررہے ہیں ۔ ابھی 6 ماہ بندش کا ازالہ نہیں ہوا کہ دوبارہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔