جرمنی میں لاک ڈاؤن کیخلاف شہریوں کا احتجاج

November 16, 2020

جرمنی میں کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف لوگ سڑکوں پر آ گئے۔

جرمن شہر فرینکفرٹ میں سیکڑوں افراد نے لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کیا، پولیس نے پانی کی توپ چلائی تو سردی میں مظاہرین کی دوڑیں لگ گئیں جبکہ سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپوں میں کئی افراد زخمی بھی ہو گئے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے جرمنی میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں، اب تک 12 ہزار 692 افراد موت کا ایندھن بن چکے ہیں۔

جرمن حکومت نے کورونا کی نئی لہر آنے کے بعد لاک ڈاون نافذ کیا تھا اور عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی اس کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور مظاہرے شروع کر دیئے جن کے سبب مزید کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔