ممنوعہ ادویہ کا استعمال روکنے کیلئے پی او اے کا سخت فیصلہ

November 21, 2020

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر)پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے انٹرنیشنل مقابلوں میں قوت بخش ادویات کے استعمال سے روک تھام کے لئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ مستقبل میں اولمپکس، ایشین، بیچ گیمز، سائوتھ ایشین گیمز کے علاوہ ہر فیڈریشن اپنی عالمی چیمپئن شپکیلئےبیرون ملک روانگی سے دو ون قبل اپنے کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ کرائے گی جس کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں کھلاڑی کو ایونٹ میں شر کت کی اجازت دی جائے گی۔ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں مرد اور خاتون کھلاڑی کو دستے سے ڈراپ کردیا جائے گا ، پی او اے نے یہ فیصلہ پچھلے سائوتھ ایشین گیمز نیپال میں چار پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے اور پاکستان کے میڈلز سے محروم ہونے کے پیش نظر کیا ہے۔