تیراندازی فیڈریشن کے سیکریٹری فارغ

November 21, 2020

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان تیر اندازی فیڈریشن نے اپنے سکریٹری وصال خان کو فارغ کرکےزینب شوکت کو عارضی طور پرذمے داری دے دی ہے۔ وصال خان کو متوازی گروپ بنانے کی کوشش کرنے پر دو ہفتے میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔