خادم حسین رضوی کے صاحبزادے تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر مقرر

November 21, 2020


دینی و سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال کے بعد اُن کے صاحبزادے علامہ سعد رضوی کو تحریک لبیک پاکستان کا نیا امیر مقرر کردیا گیا ہے۔

تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر کا اعلان مینار پاکستان گراؤنڈ کے اجتماع میں کیا گیا۔

علامہ خادم حسین رضوی صاحبزادے علامہ سعد رضوی کو اپنی زندگی میں ہی اپنی جانشینی کے لیے تیار کر رہے تھے۔

خادم رضوی کا فیض آباد میں نومبر 2020 کے وسط میں آخری دھرنا اس اعتبار سے بھی اہم تھا کہ اس دھرنے سے قبل نکالی گئی ریلی کی عملی قیادت رضوی نے اپنے بیٹے سعد رضوی سے ہی کروائی تھی۔

خیال رہے کہ تحریکِ لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کی نمازِ جنازہ کچھ ہی دیر میں لاہور کے مینارِ پاکستان کے گراؤنڈ گریٹر اقبال پارک میں ادا کی جائے گی۔

مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں اس وقت تحریکِ لبیک پاکستان کے کارکن اور مولانا خادم حسین رضوی کے چاہنے والے بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے خادم رضوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خادم رضوی ناموس رسالت کے ایک مضبوط سپہ سالار تھے۔