وفاقی حکومت جزیرے جیب میں ڈال کر نہیں بھاگے گی، اسد عمر

November 21, 2020

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ کی زمین سے قبضہ چھڑانا وفاق کی ذمے داری کیسے ہوگئی؟ وفاقی حکومت جزیرے جیب میں ڈال کر نہیں بھاگے گی۔

کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کیلیے 700 ارب کے منصوبے رکھے ہیں تو خرچ کریں۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ جزیرہ گیم چینجر ہوگا، جزیرے سے متعلق 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جزیرے کی ترقی سے ماہی گیروں کو بھی فائدہ ہوگا۔