حکومت پنجاب کا شہبازشریف، حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کا فیصلہ

November 22, 2020


وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ لندن میں انتقال کر گئیں۔

اس حوالے سے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور ہم سب ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

فیاض چوہان نے کہا کہ درخواست آنے پر پیرول پر فوری رہائی کی اجازت دے دی جائے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عطا تارڑ، شریف فیملی کے عزیز و اقارب کو جیل میں ملاقات کی اجازت دی ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف و شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال کی خبر کی تصدیق مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان کے ذریعے کی تھی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء تارڑ نے اپنے بیان میں بتایا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ محترمہ وفات پاگئیں۔

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی والدہ کا انتقال لندن میں ہوا، ذرائع کے مطابق نواز شریف کی والدہ کی طبیعت گزشتہ ایک ماہ سے ہی خراب تھی لیکن گزشتہ چند روز سے ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب تھی۔

مرحومہ شمیم اختر کے بڑے صاحبزادے نواز شریف اپنے علاج کے لیے اس وقت لندن میں مقیم ہیں جبکہ ان کے چھوٹے صاحبزادے شہباز شریف اس وقت لاہور کی جیل میں ہیں۔