ہالی وڈ اداکارہ ہلیری ڈف نے خود کو آئسولیٹ کرلیا

November 23, 2020

کورونا وائرس سے متاثرہ شخص سے ملاقات کے شبے میں ہالی وڈ اداکارہ و گلوکارہ ہلیری ڈف نے خود کو آئسولیٹ کرلیا۔

ہلیری ڈف نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ ان کا قرنطینہ کا دوسرا دن ہے۔ انہیں شبہ ہے کہ انکی کسی کورونا سے متاثرہ شخص سے ملاقات ہوئی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ انہوں نے اپنا یا اہل خانہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا ہے یا نہیں۔ البتہ انہوں نے احتیاط کے طور پر خود کو اپنے گھر کی بیسمینٹ میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔

33 سالہ ہلیری ڈف حالیہ دنوں میں امریکی شہر نیویارک میں ٹی وی شو کی ریکارڈنگ میں مصروف تھیں اور اگلے سال ان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔