چین کی ہانگ کانگ معاملے پر تنقید کرنے والے ممالک کو تنبیہ

November 24, 2020

بیجنگ (این این آئی )چین نے ہانگ کانگ کے معاملے پر تنقید کرنے والے ممالک کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں محتاط رہنا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین کے عوام کسی کیلئےنہ مشکلیں کھڑی کرتے ہیں اور نا ہی انہیں کسی کا خوف ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کو ڈرانے یا دبانے کی دیگر ممالک کی کوششیں ناکام ہوجائیں گی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ انہیں محتاط رہنا چاہیے ورنہ ان کی آنکھیں نکال لیں گے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ وہاں 5یا 10 ہیں۔امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا،نیوزی لینڈ اور کینیڈا نے چین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ہانگ کانگ میں اپنے ناقدین کو خاموش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اور ہانگ کانگ میں منتخب اراکین پارلیمان کو نا اہل قرار دینے کیلئےنئے متنازع قوانین وضع کیے ہیں۔