پنجاب میں اینٹی کرپشن مہم، صرف 0.4فیصد کیسز میں سزائیں

November 24, 2020

اسلام آباد (زاہد گشکوری) پنجاب میں اینٹی کرپشن مہم، صرف0.4فیصد کیسز میں سزائیں سنائی گئی ہیں۔ گزشتہ 14 سال میں 28926کیسز میں 695 میں سزائیں ہوئیں۔ جب کہ پنجاب کی 10 اینٹی کرپشن عدالتوں میں 3344 کیسز زیرالتوا ہیں۔ رواں سال 1127 کیسز میں سے صرف 11 میں سزائیں سنائی گئی ہیں۔دریں اثنا ڈی جی، اے سی ای گوہر نفیس نے بات کرنے سے گریز کیا ہے۔