طلباء گروپوں میں تصادم کاواقعہ نہیں ہوا، انتظامیہ

November 24, 2020

لاہور(خبر نگار) پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبہ گروپوں کے مابین جھڑپ ہوئی۔ تاہم پولیس نے موقع پرپہنچ کر بیچ بچائو کروایا۔ دونوں طلبہ گروپوں میں ہاسٹل کے معاملے پر جھگڑا ہوا ۔ تاہم ہاسٹلز میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ جس کے بعد حالات کنٹرول میں دکھائی دیے۔تاہم اس حوالے سے انتظامیہ نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں تصادم کا واقعہ نہیں ہوا۔