محمد رضوان نے دورہ نیوز ی لینڈ کےلیے اپنا ہدف سیٹ کرلیا

November 24, 2020

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین اور ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے دورہ نیوز ی لینڈ کے لیے اپنا ہدف سیٹ کرلیا۔

محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں 3 فیگرز (سنچری) اسکور کرنے پر نظریں لگالی ہیں۔

نیوزی لینڈ روانگی سے قبل جیو نیوز سے گفتگو میں قومی وکٹ کیپر بیٹسمین نے خواہش ظاہر کی کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی سنچری اسکور کریں گے۔

28 سالہ محمد رضوان نے مزید کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک فخر کی بات ہے، ساتھ ہی انہیں نائب کپتانی بھی مل گئی ہے، اس ذمے داری کو بھرپور انداز سے نبھانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے ڈبل محنت کرنا ہوگی۔

محمد رضوان نے یہ بھی کہا کہ ڈ بیو کے بعد سے مستقل وکٹ کیپر بننے کے لیے وقت تک کا انتظار کرنا پڑا لیکن یہ پاکستان میں فطری بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ آبادی کے ملک میں ایک پلیئر وکٹ کیپر بنتا ہے اور جب اس کو ذمہ داری ملتی ہے تو وہ طویل مدت کیلئے ملتی ہے۔