وینا ملک کا اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس

November 25, 2020

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ادکارہ وینا ملک نے سابق شوہراسد خٹک کو 50 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا۔وینا ملک نے اپنے وکیل تنویر کھوکھرایڈووکیٹ کے وساطت سے نوٹس ارسال کیا۔لیگل نوٹس کا متن ہے کہ اسد خٹک وینا ملک کو بدنام کررہا ہے،بچوں کو قانون کے مطابق پاکستان لایا گیا،اسد خٹک دبئی کی مقامی عدالت کا حکم نامہ غلط بیان کررہا ہے،وہ مقامی عدالت کا مکمل آرڈر سوشل میڈیا پر شئیرکریں۔نوٹس میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسد خٹک کے بے بنیاد الزامات سے ان کی شہرت متاثر ہوئی،اسد خٹک 90 دنوں میں میڈیا اورسوشل میڈیا پر آکر معافی مانگے،معافی نہ مانگنے کی صورت میں اسد خٹک کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں گے۔