امراض چشم کے ضرورتمند مریضوں کا علاج صدقہ جاریہ ہے، بیگم گورنر پنجاب

November 25, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر) گورنر پنجاب کی اہلیہ پروین سرور نے کہا ہے کہ آنکھیں بہت بڑی نعمت ہیں،آنکھوں کے بغیر دنیا تاریک ہو تی ہے،امراض چشم میں مبتلا ضرورتمند اور مستحق مریضوں کا علاج صدقہ جاریہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے المصطفیٰ آئی ہسپتال مزنگ روڈ لاہور میں دوسرے فری آئی کیمپ کی افتتاحی سے مہمان خصو صی کے طور پر خطاب کر تے ہوئے کیا۔ تقریب میں طارق حمید فضل، خالد حمید فضل، عظیم پاشا سمیت مریضوں اور لواحقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔