پنجاب: میڈیکل، ڈینٹل و نرسنگ کالجز 26 نومبر سے 24 دسمبر تک بند کرنے کا فیصلہ

November 25, 2020


پنجاب بھر کے میڈیکل، ڈینٹل اور نرسنگ کالجز 26 نومبر سے 24 دسمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ این سی او سی کی ہدایات پر محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے زیر اہتمام تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

ترجمان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مطابق 26 نومبر سے 24 دسمبر کے درمیان ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے کنٹرولر امتحانات یو ایچ ایس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب پبلک لائبریریز پنجاب کی سروسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈی جی لائبریریز کا کہنا ہے کہ لائبریریز سروسز حکومتی فیصلے کی روشنی میں معطل کی گئیں۔

ڈاکٹر عائشہ سعید کے مطابق 26 نومبر سے لائبریریز میں 50 فیصدی عملہ فرائض انجام دے گا۔ این سی او سی کے فیصلے سے لائبریریز کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کتاب پڑھنے والے اور ممبران کو لائبریریوں میں سروس مہیا نہیں کی جائے گی۔ کورونا وبا کے باعث پنجاب بھر کے میڈیکل ،ڈینٹل اور نرسنگ کالجز 26 نومبر سے 24 دسمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی او سی کی ہدایات پر محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔