امیدہے بائیڈن پیچھےنہیں ہٹیں گے، عمران

November 26, 2020

~لاہور (نمائندہ جنگ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے افغانستان میں اچھے اقدامات کیے، امیدہےجوبائیڈن افغانستان میں اچھے اقدامات سےپیچھےنہیں ہٹیں گے۔عالمی اقتصادی فورم کے تحت پاکستان اسٹریٹجی ڈائیلاگ سے خطاب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی مدد سے امریکا اور طالبان مذاکرات کی میزپر آئے، امید ہے افغانستان میں امن آئے گا، افغانستان میں امن سے اطراف کے علاقوں کو فائدہ ہوگا۔