میجر کے اہل خانہ کو ای سی ایل میں ڈالنے پر وزارت داخلہ و دفاع سے جواب طلب

November 26, 2020

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاک فوج کے ایک حاضر سروس میجر عاصم وقاص ملک کی جانب سے ادارے کی اجازت سے عمرہ کی ادائیگی کے لئے جانے کے بعد وہیں سے ہی بغیر اجازت پی ایچ ڈی کے لیے امریکہ چلے جانے کے بعد ادارے کی جانب سے ان کے والد ،والدہ ،اہلیہ اور دو بیٹیوں کے نام ای سی ایل پر ڈالے جانے کے خلاف دائر کی درخواست کی ابتدائی سماعت کے دوران وزارت داخلہ و دفاع سے دو ہفتوں کے اندر اندر جواب طلب کرلیا ہے ،جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ نے بدھ کے روز میجر عاصم وقاص ملک کے والدو ڈسٹرکٹ بار میانوالی کے سابق صدر نیک محمد ملک ایڈوکیٹ کی جانب سے بریگیڈیر واصف ایڈوکیٹ کے ذریعے دائر درخواست کی سماعت کے بعد مذکورہ حکم جاری کیا ۔