نااہلوں کے خلاف بغاوت کرنا فریضہ ہے، فضل الرحمٰن

November 27, 2020

نااہلوں کے خلاف بغاوت کرنا فریضہ ہے، فضل الرحمٰن

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ نااہلوں کے خلاف بغاوت کرنا فریضہ ہے، اس جہاد سے پیچھے ہٹنے کو گناہ سمجھتے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے لاڑکانہ میں شہید اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتیں اس حکومت کے خاتمے پر متفق ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کو سمیٹ کر چین کو ناراض کرنا اس حکومت کا ایجنڈا تھا۔ چین کے ساتھ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھی پاکستان سے ناراض ہیں۔