وزیر خارجہ نے نائیجر میں کورونا ایس او پیز سے پرہیز کیا

November 27, 2020

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نائیجر میں کورونا ایس او پیز کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے احکامات پس پشت ڈال دئیے، شاہ محمود قریشی کے پہلے دن کی مصروفیات کے حوالے سے جوتصاویر موصول ہوئی ہیں اس سے پتا چلتا ہے کہ انہوں نے کورونا ایس اوپیز کو نظرانداز کیا ہے، وزیر خارجہ نے پاکستانی سفارتخانے کے دورے میں فیس ماسک سے پرہیز کیااور دیگر شرکاء نے بھی فیس ماسک نہیں پہنا ، وزیرخارجہ نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل یوسف العطمین سے ملاقات بھی فیس ماسک کے بغیر کی ۔