کورونا: مریض چیک کرنیوالا روبوٹ، وائرس منتقلی کا خطرہ کم ہو گیا

November 27, 2020


مصری شہری نے ایک ایسا روبوٹ ایجاد کیا ہے جو نہ صرف متاثرہ مریض کا درجہ حرات چیک کرے گا بلکہ ارد گرد موجود ماسک نہ پہنے ہوئے افراد کو بھی خبردار کرے گا۔

ایجاد کیا جانے والا روبوٹ ابھی آزمائشی مراحل طے کررہا ہے۔

روبوٹ ایجاد کرنے والے مصری شخص کا کہنا ہے کہ اس کے استعمال سے کورونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ کم ہوگا۔

تیار کردہ روبوٹ کو انسانی چہرہ اور سر دینے کی کوشش کی گئی ہے جب کہ اس کے بازو بھی انسانوں کی طرح بنائے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو اجنبیت کا احساس نہ ہو۔

تیار کردہ روبوٹ خون کا نمونہ لے سکتا ہے، ایکوکارڈیوگرام کے علاوہ ایکسرے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور نتائج سے مریض کو آگاہ بھی کرسکتا ہے۔