یو ای ٹی میں ایرو سپیس اور انڈسٹریل ایپلیکشن کے موضوع پر آن لائن سیمینار

November 28, 2020

لاہور (پ ر) یو ای ٹی لاہور میں ایروسپیس اور انڈسٹریل اپلیکشن کے موضوع پر آن لائن سمپوزیم کا اہتمام کیا گیا۔ سمپوزیم کیلئے پاکستان سائنس فاونڈیشن نے مالی تعاون کیا جبکہ اس کا اہتمام یو ای ٹی لاہور اور زی گوا یونیورسٹی چین نے کیا۔ وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور نے اس تقریب میں مقررین اور مندوبین کا خیرمقدم کرتے ہوئے سمپوزیم کا افتتاح کیا۔