شاہد اسلم کا دوسرا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی منفی آ گیا

November 29, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پاکستان ٹیم اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم کا دوسرا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی منفی آ گیاہے لیکن وہ بدستور آئسولیشن میں ہیں۔ شاہد اسلم کو گلے میں تکلیف اور کھانسی کی شکایت پر آکلینڈ میں روک لیا گیا۔شاہد اسلم کے کرائسٹ چرچ میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرنے کا ابھی فیصلہ نہیں ہواہے۔دوسری جانب پی سی بی کےچیف ایگزیکٹو پی سی وسیم خان کی ہفتے کو ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی کر دی گئی وسیم خان نے پاکستان اسکواڈ کے دورہ نیوزی لینڈ اور کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بات کرنا تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام صورتحال کنٹرول میں ہونے کے باعث ردعمل دینے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔ زیادہ کیسز سامنے نہ آنے پر پی سی بی نے سکھ کا سانس لیاہے۔