میراڈونا کو صدر ارجنٹائن و پرستاروں کا خراج عقیدت

November 29, 2020

بیونس آئرس (جنگ نیوز) ارجنٹائن کے مایہ ناز فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کو گزشتہ روز بیونس آئرس کے بیلا وسٹا قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ دنیا کے عظیم ترین فٹ بالرز میں شمار کیے جانے والے میراڈونا کی تدفین میں ان کے خاندان کے افراد اور قریبی عزیزواقارب نے شرکت کی۔ اس سے قبل قومی ہیرو کی میت کو شہر کی سڑکوں سے گزار کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ میراڈونا کے آخری دیدار کے لیے صدارتی محل میں مداحوں کا رش لگ گیا۔ مداح اپنے ہیرو کے آخری دیدار کے لیے بے قابو ہو گئے اور جذباتی مداحوں کی نظم و ضبط بحال رکھنے کی کوششوں میں مصروف پولیس سے جھڑپ کا ناخوشگوار واقعہ بھی پیش آیا جس میں کچھ افراد معمولی زخمی بھی ہوئے۔بیونس آئرس کے ایک اسٹیڈیم مین لیجنڈ فٹبالر کی تصاویر آویزاںکی گئیںجبکہ مداحوںنے ان تصاویر کے نیچے خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مختلف اشیابھی رکھیں۔