نماز جنازہ کے دوران کئی جیبوں کا صفایا، جیب تراش گرفتار، دوسرا فرار

November 29, 2020

لاہور(خصوصی نمائندہ) شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ کے موقع پر جیب کتروں نے فوٹو گرافر سمیت کئی لوگوں کی جیبوں کا صفایا کردیا ، ایک جیب تراش پکڑا گیا،جسے درگت بنانے کے بعدرائیونڈ پولیس کے حوالے کردیا گیا، دوسرا فرار ہو گیا ۔نماز جنازہ کی کوریج کیلئے وہاں موجود مقامی فوٹو گرافر عابد حسین اور نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آنیوالے کئی لوگوں کی جیبوں سے موبائل فون اور نقدی نکالی گئی۔