میڈیا پروپیگنڈا کرتا ہے تو مسائل آتے ہیں، عمران خان

November 29, 2020

اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میڈیا پروپیگنڈا کرتا ہے تو مسائل آتے ہیں۔میڈیا عارضی طور پر کچھ نقصان پہنچا سکتا ہے، میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹ کی وجہ سے ڈالر اوپر اور روپیہ نیچے گیا۔

ایک انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت میں میڈیا کا بہت بڑا کردار ہے، جمہوریت ہے میں وہ ایک واچ ڈوگ ہوتا ہے، وہ پبلک میں شعور بیدار کرتا ہے اور معاشرے کا تھاٹ پراسیس تب ہی بڑھتا ہے جب آزادی اظہار ہوتا ہے۔

میڈیا سے جب مسئلہ آتا ہے جب میڈیا پراپیگنڈا مہم چلاتا ہے، غلط الزامات لگاتا ہے ، جس طرح میرے اوپر دو تین الزامات لگائے گئے برطانیہ میں اتنے سخت قانون ہیں کہ اگر آپ کسی کی کردار کشی کریں تو بھاری جرمانے ہوتے ہیں.

تو وہاں میڈیا کے اندر آزادی کے ساتھ ذمہ داری بھی آجاتی ہے بدقسمتی سے یہاں کئی دفعہ ذمہ داری نہیں آتی مجھے کبھی بھی میڈیا سے کوئی فکر نہیں ہوتی یہ غلط فہمی ہے کہ میڈیا آپکو کتنا نقصان پہنچا سکتا ہے عارضی طور پر تھوڑا پہنچا سکتا ہے.

سب سے کلاسیک مثال ہے ٹرمپ کی سارا مین اسٹریم میڈیا نے جس طرح ٹرمپ پر حملہ کیا لگ رہا تھا ٹرمپ لینڈ سلائیڈ سے ہار جائے گا اس نے امریکا کی تاریخ کے سب سے زیادہ ووٹ لیے یہ اور بات ہے بائیڈن نے اس سے زیادہ لیے یہ دونوں نے ریکارڈ قائم کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب حکومت آئی ایم ایف سی ڈیل کررہی تو ڈیس انفارمیشن آتی ہے اس سے ہمیں نقصان ہوتا ہے۔

جھوٹی رپورٹ کی وجہ سے یک دم روپے پر دباؤ بڑھنا شروع ہوگیا۔ یہ غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے اس پر اعتراض ہوتا ہے۔

صحافی مطیع اللّٰہ، علی عمران سید اور ایس ایس سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کی گمشدگی کے حوالے سے سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ مجھے ان میں کسی کی گمشدگی کے حوالے کوئی آئیڈیا نہیں کہ یہ کیا ہوا۔

مطیع اللّٰہ کا مجھے پتا چلا تو میں فوری تحقیقات کروائی۔ انہوں نے کہا کہ جب ایسا ہوا ہم نے انکوائری کرائی وہ واپس آگئے ہیں۔