2020ء کا آخری چاند گرہن کل ہوگا

November 29, 2020

رواں سال کا چوتھا اور آخری چاند گرہن 30 نومبر یعنی کل دوپہر 12بج کر 32 منٹ پر ہوگا۔

ماہرِ فلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق کل پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز کل دوہہر 12 بج کر 32 منٹ پر ہوگا، یہ چاند گرہن جنوبی اور شمالی امریکا، آسٹریلیا اور ایشیاء کے ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔

ماہرِ فلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق کل لگنے والا چاند گرہن 2 بج کر 42 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا جبکہ چاند گرہن کراچی سمیت پاکستان میں کہیں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

ماہرِ فلکیات کا کہنا ہے کہ کل شام 4 بج کر 53 منٹ پر چاند سے گرہن ہٹے گا، چاند گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے اور 21 منٹ ہوگا۔

ماہرِ فلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ 2020ء کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14دسمبر کو ہوگا۔