ن لیگ کے درباری بوکھلاہٹ کا شکار، رونا دھونا مقدر بن چکا، شہباز گل

November 29, 2020


وزیرِاعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ رونا دھونا مسلم لیگ (ن) کا مقدر بن چکا ہے۔

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ کے درباری بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، رونا دھونا ان کا مقدر بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی دوغلی اور منافقت پر مبنی سیاست بے نقاب ہوچکی ہے۔

شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی پشاور میں ناکام جلسے کے بعد ملتان میں بھی سبکی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اداروں کے خلاف بیانیہ لانے والوں کو عوام مسترد کرچکی ہے۔