قائد اعظم ٹرافی: وسیم اور ارشد نے کے پی کو ناردرن کیخلاف ہار سے بچالیا

November 30, 2020

قائد اعظم ٹرافی: وسیم اور ارشد نے کے پی کو ناردرن کیخلاف ہار سے بچالیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے پانچویں راؤنڈ میں ناردرن اور کے پی کا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ڈرا ہوگیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اتوار کوآخری جوڑی ارشد اقبال اور محمد وسیم میچ بچانے میں کامیاب رہی۔ خراب روشنی کی وجہ سے میچ دو گیندوں پہلے ختم ہوگیا۔ محمد وسیم نے 59 گیندوں پر 18 رنز بنائے، ارشد نے 17گیندوں پر ایک رن اسکور کیا۔ ناردرن کے نعمان علی نے دوسری اننگز میں چار وکٹ حاصل کئے۔ یو بی ایل کمپلکس میں سینٹرل اور سدرن پنجاب جبکہ اسٹیٹ بینک گرائونڈ میں سندھ اور بلوچستان کا میچ بھی فیصلہ کن نہ ہوسکا۔ سندھ کا مسلسل تیسرا میچ ڈرا ہوا ہے۔ پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے اکبر رحمن نے دوسری اننگز میں76 رنز بنائے۔ علی وقاص 72رنز بناکر نا ٹ آئوٹ رہے۔